![]() |
افغانستان میں بم دھماکہ |
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت میں ایک مسجد کے دروازے پر بم کے حملے کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوئے۔
طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ افغان دارالحکومت میں ایک مسجد کے دروازے پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو گئی ہے۔
یہ دھماکہ اتوار کو کابل میں عید گاہ مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حملے میں طالبان جنگجوؤں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حملے میں ہلاک ہونے والے افراد مسجد کے دروازے کے باہر عام شہری تھے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔
قریبی دکاندار عبداللہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ،میں نے عید گاہ مسجد کے قریب دھماکے کی آواز سنی اور اس کے بعد بندوق چلنے کی آواز آئی۔
زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسیں شہر نو کے علاقے میں کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کی طرف دوڑتی ہوئی دیکھی گئیں۔
فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
تاہم اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے ان کے خلاف داعش سے وابستہ جنگجوؤں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے نے دونوں گروہوں کے درمیان وسیع تنازعہ کے امکان کو بڑھایا ہے۔
0 تبصرے