Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اٹلی ۔میلان کے قریب طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا جہاز پر سوار تمام 8 افراد ہلاک

 طیارے میں سوار تمام غیرملکی تھے۔

اٹلی۔ چھوٹا طیارہ گر تباہ ۔8 افراد ہلاک

 طیارہ 30 ستمبر کو بخارسٹ ، رومانیہ سے میلان کے لیے روانہ ہوا تھا۔


ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق  ایک چھوٹا ، سنگل انجن والا طیارہ جس میں چھ مسافر اور دو عملے کے افراد سوار تھے ، اتوار کو میلان کے نواحی علاقے میں خالی دو منزلہ دفتر کی عمارت سے ٹکرا گیا اور حکام نے بتایا کہ اس میں سوار تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
 تفتیش کاروں نے اس  حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نجی طیارہ اٹلان کے جزیرے سرڈینیا کے اولبیا ہوائی اڈے کے راستے میں میلان کے لینیٹ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوا۔ سیاہ دھواں کا ایک موٹا کالم جائے حادثہ سے اٹھا اور کئی کلومیٹر تک دکھائی دے رہا تھا۔ آس پاس کھڑی کئی کاریں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
 فائر فائٹرز نے ٹویٹ کیا کہ میلان کے نزدیک ایک چھوٹے سے قصبے سان ڈوناتو میلنیز میں سب وے اسٹیشن کے قریب صبح سویرے حادثے میں جہاز میں سوار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کوئی اور  زخمی نہیں ہوا۔
 میلان کے پراسیکیوٹر تزیانا سیسلیانو نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ طیارہ اپنی پرواز پر آگے بڑھ رہا تھا  کہ اچانک ریڈار کی سکرین سے غائب ہوگیا ۔
 انہوں نے کہا کہ کنٹرول ٹاور حکام نے  طیارے کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی ، لیکن اس بارے میں مزید تفصیلات فوری  طور پر نہیں دی گئیں۔ طیارے کے افراد کی سفر کی وجوہات کے بارے وہ لاعلم ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ طیارے نے کوئی ایمرجنسی پیغام نہیں بھیجا۔ سسلیانو نے کہا کہ حادثے کی کسی بھی ممکنہ وجہ کا حوالہ دینا بہت جلد ہے ، فلائٹ ریکارڈر کو حاصل کر لیا گیا، تفصیلی رپورٹ جلد جاری کردی جائے گی۔
 سیسلیانو نے کہا کہ شام تک آٹھ میں سے صرف دو کی شناخت ہوچکی تھی کیونکہ وہ ان کی شناختی دستاویزات ان کے ساتھ تھی۔  جہاز میں سوار تمام غیر ملکی تھے ، اس نے کہا  کہ پائلٹ کا تعلق رومانیہ سے تھا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ طیارہ رومانیہ میں رجسٹرڈ تھا۔
 بعد ازاں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دو رومانی باشندے جن کے پاس دوہری شہریت تھی ،حادثے میں مرنے والوں میں شامل ہیں۔
 اطالوی خبروں کے مطابق 30 سالہ پائلٹ کے پاس جرمن شہریت بھی تھی۔ ایک دوسری متاثرہ خاتون 60 سال کی رومانیہ کی خاتون تھی جو فرانسیسی شہریت بھی رکھتی تھی۔
 رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ طیارہ 30 ستمبر کو بخارسٹ ، رومانیہ سے میلان کے لیے روانہ ہوا تھا۔
 اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے نے قومی ایئر سیفٹی ایجنسی اے این ایس وی کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا اور جلنے لگا۔ اس نے کہا کہ طیارہ پی سی -12، سنگل انجن ، ایگزیکٹو قسم کا طیارہ تھا۔
 فائر حکام نے پہلے کہا تھا کہ طیارہ عمارت کے اگلے حصے سے ٹکرا گیا تھا۔ لیکن مزید معائنہ کے بعد ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ طیارہ چھت سے ٹکرایا ہے۔
 آگ بجھانے والوں نے بری طرح جلنے والی اور خستہ حال عمارت میں آگ بجھائی ، جو کہ مبینہ طور پر تزئین و آرائش کے تحت خالی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے