Header Ads Widget

Responsive Advertisement

محمد صلی الله عليه وسلم کے گستاخانہ کارٹون بنانے والا لارس ولکس حادثے میں جہنم واصل

 75 سالہ ملعون ولکس ، جو  خاکے شائع ہونے کے بعد سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہے تھے ، 

ملعون لارس ولکس حادثے میں جہنم واصل

القاعدہ کے ایک دھڑے کی طرف سے اس کے سر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر انعام رکھی گئی تھی

حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے دو پولیس افسران اور سویڈش آرٹسٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،  وہ 2007 سے پولیس کے تحفظ میں رہتے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سویڈن کے ملعون آرٹسٹ لارس ولکس ،جنہوں نے 2007 میں  مسلمانوں کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی متنازعہ اور گستاخانہ  کارٹون کے ذریعے دنیا بھر میں تنازعہ کھڑا کیا تھا ، اتوار کے روز جنوبی قصبے مارکارڈ کے قریب ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
 75 سالہ ملعون ولکس ، جو  خاکے شائع ہونے کے بعد سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہے تھے ، ایک پولیس گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے  ملعون اور دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔
 یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے اہم  یہ کہ کیا ہوا ہے۔ ہم تحقیقات کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں یہ حادثہ کیسے ہوا ۔ ابتدائی طور پرایسی کوئی چیز نہیں ہے جو کسی اور کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہو۔
 2015 میں  ملعون ولکس کی موجودگی کوپن ہیگن دہشت گرد حملے کی ایک مرکزی وجہ تھی۔ وہ ایک کیفے میں ایک فری اسپیچ ایونٹ میں اسٹار اسپیکر تھے جہاں ایک اسلام پسند بندوق بردار نے فائرنگ کی ، ایک فلم ڈائریکٹر اور رضاکار محافظ قتل اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
 قومی پولیس کے سربراہ ، اینڈرس تھورن برگ نے کہا کہ مجھے بڑے دکھے اور صدمے سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ساتھی پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جان بحق ہو گئے ہیں،  میں ان پولیس اہلکاروں کی فیملی اور رشتہ داروں سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتا ہوں۔

 علاقے میں ذاتی تحفظ کے ذمہ دار علاقائی تحقیقاتی یونٹ کے سربراہ اسٹیفن سنٹیوس نے کہا یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اب ہم سب کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس جگہ پر کیا ہوا اور تصادم کی وجہ جاننے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 ملعون ولکس  خاکوں  سے پہلے سویڈن سےباہر مکمل گمنام شخصیت تھا۔
 ستمبر 2007 میں ملعون ولکس  کے اس کے گستاخانہ خاکوں کے جواب میں عراق میں القاعدہ کے ایک دھڑے کی طرف سے اس کے سر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر انعام رکھی گئی تھی۔
 2010 میں سویڈن کے اخبارات نے  کارٹونوں کو دوبارہ چھاپا جب دو مسلمان افراد کو ولکس کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں جمہوریہ آئرلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
 اس کے بعد سے اسے متعدد موت کی دھمکیاں ملی ہیں اور وہ مسلسل پولیس کی حفاظت میں رہتا ہے۔
 2013 میں ، ایک امریکی خاتون جو اپنے آپ کو جہاد جین کہتی تھی  کو  ملعون کو قتل کرنے کی سازش کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 چارلی ہیبڈو حملے کے بعد ،ملعون ولکس نے کہا کہ کم تنظیمیں انہیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لیکچر دینے کی دعوت دے رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے