Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ

 پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر

قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

پاکستان میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(geo news urdu,  express news urdu, latest urdu news, urdu khabrain) 
day news urdu
 حکومت پاکستان نے جمعرات کو 4 روپے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق نے جمعرات کو حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت 4 روپے بڑھا دی ہے ۔ اس اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں زیادہ اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیر اعظم نے سفارش کے خلاف فیصلہ کیا ہے اور صارفین کو ریلیف پہنچانے کے لیے قیمتوں میں ممکن حد تک کم سے کم اضافہ کیا ہے۔

 اس نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں کمی کے ذریعے قیمتوں کے بین الاقوامی دباؤ کو خود برداشت کر رہی ہے اور عوام کو سستا ترین پٹرول مہیا کیا جار رہا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں خطے میں سب سے سستا پٹرول مہیا کیا جارہا ہے۔
 قبل ازیں  اوگرا کے ترجمان نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
تازہ ترین نرخ درج ذیل ہیں
 پٹرول 4 روپے اضافے کے ساتھ 127.30 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے اضافے کے ساتھ 122.04 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
 دریں اثنا مٹی کے تیل کی قیمت 7.05 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 99.31 روپے فی لیٹر ہے ، جبکہ لائٹ ڈیزل کا تیل 8.82 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر ہے۔
پاکستان میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے اضافے سے کرایوں کی مد بھی اضافہ ہوتا جس سے عام ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں پچھلے تین سال مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور حکومت اس معاملے بے بس نظر آرہی ہے۔
افغانستان میں طالبان پر معاشی پابندیوں کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔سمگلنگ اور قانونی طریقے سے اشیاء ضروریہ کے افغانستان جانے سے پاکستان میں طلب اور رسد کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ 
15 ستمبر کو حکومت پاکستان نے اوگرا کی ایک روپے اضافے کے بجائے 5 روپے اضافہ کیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق پٹرول 200 روپے فی لٹر تک جانے کا امکان ہے۔ حکومت اپنے ٹیکس کی کولیکشن کے اہداف میں کمی پٹرولیم مصنوعات کے اضافے سے پوری کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے