Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حمزہ شہباز جنوبی پنجاب میں، متعدد رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت

 جنوبی پنجاب سے نئے راہنماؤں کو حمزہ شہباز نے ویلکم کہا

حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب

متعدد راہنما ن لیگ میں شامل


سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی  گورچانی کی دوبارہ ن لیگ میں شمولیت
 ،پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اسحاق بچا ،اختر علی گوپانگ اور بریگیڈئیر(ر) قیصر مہے نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  ان دنوں جنوبی پنجاب کے دورے  پر ہیں۔ وہ دورے کے دوران پارٹی کارکنان اور راہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے اور پارٹی کے راہنماؤں کے عزیزوں کی وفات پر تعزیت بھی کر رہے ہیں۔  اس دورے کے دوران کئی اہم سیاسی راہنما  حمزہ شہباز سے ملاقات کرکے ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔
راجن پور سے  سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رہے ہیں۔تاہم انھوں نے 2018 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کرکے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا تھا اور وہ ناکام ہوئے تھے۔ اب انھوں نے دوبارہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ملتان  سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی شخصیت اسحاق بچا نے بھی حمزہ شہباز سے ملاقات کرکے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اسحاق بچا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
 خانیوال پہنچنے پر حمزہ شہباز کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اور پیپلزپارٹی کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ نے نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر خانیوال سے مسلم لیگ ن کے متعلقہ حلقے کے رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر بھی موجود تھے۔ ضلع مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سرکردہ سیاسی رہنما اختر علی گوپانگ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
حمزہ شہباز کے دورہ ملتان کے دوران بریگیڈئیر (ر) قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
حمزہ شہباز نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس موقع پر پیغام میں کہا کہ ان راہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مضبوطی حاصل ہوگی۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہم اس جماعت کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے