دنیا بھر کی نامور شخصیات کے خفیہ مالی امور پر تاریخ کی سب سے بڑی تحقیق
![]() |
نئی مالی امور کی تحقیقات،، پینڈورا پیپرز 2021 |
پانامہ پیپرز سے بھی بڑی تحقیق،، پینڈورا پیپرز
پانامہ پیپرز کی طرح پوری دنیا کی مختلف شعبوں سے وابستہ نامور اور بڑی شخصیات کے خفیہ مالی معاملات کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جس کی تفصیلات اتوار کو جاری کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق 2016 میں پاناما پیپرز کے نام سے ایسی دستاویزات جاری کی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔ پاناما پیپرز میں دنیا کی بڑی شخصیات خصوصاً سیاست سے وابستہ لوگوں کے حوالے سے انکشافات نے بہت سے ملکوں میں سیاسی منظرنامہ تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔
2016 کے پاناما پیپرز میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی بھی اس کے بیٹوں کی جائیدادوں کی صورت میں سامنے آیا تھا، جس کی بنیاد پر ان کیس چلے اور ان کو نااھلی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 2017 میں وہ پانامہ پیپرز کی وجہ سے وزرارت عظمٰی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد اب 5 برس بعد "پنڈورا پیپرز" جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاناما پیپرز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسی کی طرز پر دنیا کی بڑی اور نامور شخصیات کے مالی معاملات کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تحقیق "پنڈورا پیپرز" ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مبنی ہے۔ بڑی اور نامورشخصیات کے دنیا بھر خفیہ مالی معاملات کی بین الاقوامی تحقیق میں پوری دنیا کے 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔ اس تحقیقاتی رپورٹ"پنڈورا پیپرز" کے لیے 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا۔
پاکستان سے پانامہ پیپرز کی تحقیق میں شامل عمر چیمہ اور فخر درانی نے ان تحقیقات میں حصہ لیا ہے ۔ "پنڈورا پیپرز" کی اس نئی تحقیق پر دنیا بھر کے 600 سے زائد صحافیوں نے 2 سال تک کام کیا۔ دنیا کی تحقیقاتی صحافت کی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی صحافتی ٹیم قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اعداد و شمار اور درستگی کے حوالے سے "پنڈورا پیپرز" پاناما پیپرز سے زیادہ بڑی تحقیق قرار دی جارہی ہے۔
دنیا پانڈورا باکس آف شور فنانس پیپرز کے منظر عام پر آنے کے لیے بیتاب ہے، کیونکہ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے بین الاقوامی مالیات اور ٹیکس کے معاملات کی نئی تحقیقات اتوار کی رات 9:30 بجے عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔
مالیاتی دنیا کے پوشیدہ رازوں کے بارے میں بڑی تحقیق سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ دنیا کے کچھ امیروں نے اپنی دولت چھپانے اور ریاستوں سے ٹیکسوں کو چھپانے کے لیے کیا کیا ہے ۔ پاناما پیپرز 11.5 ملین سے زائد مالیاتی اور قانونی ریکارڈوں کا ایک بڑا انکشاف تھا جو ایک ایسے نظام کو بے نقاب کرتا ہے جو جرائم ، بدعنوانی اور غلط کام کی بنیاد بنتا ہے، جو خفیہ آف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپا ہوا ہے۔
پانڈورا پیپرز نامی پروجیکٹ یونانی اساطیر کے کردار کے حوالے سے ہے جس کے حصے میں انسانیت کی تمام برائیاں ہوں گی۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ پانڈورا پیپرز ایک اور پنڈورا باکس کھولیں گے جو دنیا کے کئی دارالحکومتوں اور بڑے ناموں کے زوال کا باعث بن سکتا ہے۔
مبینہ طور پر ، پانڈورا پیپرز مالیاتی فائلوں کے نئے بڑے پیمانے پر لیک ہونے کا نتیجہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح عالمی اشرافیہ خفیہ کمپنیوں کے ذریعہ مالی جنت میں رقم منتقل کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تحقیقات سینکڑوں سابق اور موجودہ عالمی رہنماؤں ، تاجروں ، مشہور شخصیات ، فنکاروں اور ججوں کی ٹیکس چوری کو ظاہر کرے گی
0 تبصرے