Header Ads Widget

Responsive Advertisement

قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کرونا کا شکار

 جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی) کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہفتے کے روز عدالت عظمیٰ کے ڈپٹی رجسٹرار کے ذریعہ جاری ایک ہینڈ آؤٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔
 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس گلزار احمد اس سے قبل  COVID ٹیسٹ کروا چکے ہیں ، تاہم  ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
 جسٹس گلزار احمد اور ان کے اہل خانہ نے 14 اپریل کو  سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بطور احتیاط  کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ایک ہینڈ آوٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد میں کرونا کی علامات پائی گئی تھی  اور پھر ان ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد ان کو قرنطینہ کردیا گیا ہے 

 جسٹس گلزار احمد ، ان کے اہل خانہ اور ایک سکریٹری نے بھی ٹیسٹ کروائے اور ان سب کے وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے