Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ضلع میانوالی میں کورونا وائر س کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ میں مزید شدت آگئی۔

 ایک دن میں 38پا زیٹیو کنفرم کیسز کا اضا فہ۔

میانوالی۔ کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔ 

میانوالی (DayNewsUrdu-26August21) 
ضلع بھر میں کو رونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 121ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا سسپیکٹڈ مریضوں کی تعداد بھی 72ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق 23اگست کو لیب کو بھجوا ئے گئے۔310رزلٹ میں سے38پا زیٹیو کنفرم ہو ئے ضلع میں کورونا کی شرح 12فیصد سے تجاوز کر گئے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر یونٹیو ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر کورونا لہر کے مزید پھیلنے کے امکا نات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موذی وباء سے بچا ؤ کا حل صرف اور صرف ویکسی نیشن ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا تاخیر قریبی ویکسی نیشن سنٹر جا کر ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں 116کورونا پا زیٹیو مریضوں کو گھروں پر قرنطین کیا گیا ہے جبکہ پا نچ مریض جوسیریس  ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں ڈاکٹر کاشف علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سسپیکٹڈ مریضوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی یہی حال رہا تو ہسپتال میں مریضوں کو داخل کر نے کی گنجائش نہیں رہے گی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ زندگی کی قدر کریں اور اس جا ن لیوا وباء سے بچنے کیلئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کر نے کے ساتھ ساتھ فوری ویکسی نیشن کر وائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے