Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جنوبی وزیرستان ۔ آپریشن میں 7 فوجی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک۔

شمالی وزیرستان میں ایک فوجی آپریشن میں 7 فوجی شہید۔ آئی ایس پی آر


 


راولپنڈی (dunya news urdu, geo news urdu, urdu news, ) 
جنوبی وزیرستان میں بدھ کے روز فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افواج کے سات جوان شہید اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا گیا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

 سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے سات اہلکار بھی شہید ہوئے۔

 علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ ماہ سے  افغانستان کے باڈر کے ساتھ کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے