Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کوئٹہ: گیچک بلوچستان میں بارودی سرنگ کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن شہید۔

 
پاکستان آرمی۔ فائل فوٹو

ڈے نیوز اردو( 22اگست 2021،ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں پاک فوج کی گاڑی کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ 
دھشت گردی کے لیے دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا استعمال کیا گیا جو سڑک کنارے نصب تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک آرمی کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔ حملے میں دو فوجی جوان زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا۔
دھشت گردی کی واردات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے