Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ان ہاؤس تبدیلی۔ پیپلزپارٹی کی ن لیگ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش

 کراچی: پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کردی۔




ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق  پی پی پی اور ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں اور کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ  پی پی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری  مرکز اور پنجاب میں عدم اعتماد کے ذریعے ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ن لیگ سے رابطوں میں بلاول بھٹو زرداری کی خواہش پر بھی تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے ۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد دونوں  عہدوں کی پیشکش کردی ہے، اور کہا ہے کہ  ن لیگ  بھرپور طریقے سے تحریک عدم اعتماد میں حصہ لے تو کامیابی یقینی ہے کیوں کہ ہمارے پاس مرکز اور پنجاب میں اراکین کے نمبر پورے ہیں۔
پی پی نے مسلم لیگ (ن)  کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں  تحریک عدم اعتماد کے لئے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اور حکومتی اتحادی پوری طرح ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ مرکز میں حکومت اور اتحادیوں کے 25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنماؤں نے اپنی پارٹی میں مزید مشاورت اور حالات کا جائزہ لینے کے وقت مانگ لیا ہے۔ اس سے پہلے ن لیگ پی پی پی کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے انکار کرچکی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے