Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈی جی آئی ایس آئی کے زیرصدارت سات ملکوں کے انٹیلیجنس سربراہان کا اجلاس

جنرل فیض حمید۔ ڈی جی آئی ایس آئی


 

جنگ اخبار آن لائن کی خبر کے مطابق پاکستان میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات پر غور کے لیے علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

پاکستان کی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے ان چیفس کے اجلاس کی میزبانی کی۔ میزبان کی حیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے اجلاس کی صدارت کی۔

جنگ اخبار اردو کی خبر کے مطابق اجلاس میں چین، ایران، روس، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تازہ ترین سیکیورٹی صورت حال پر غور ہوا اور ایک دوسرے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Reference -:  https://jang.com.pk/news/983305

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے