جوہری ہتھیار کیا ہے؟ 

ایٹمی ہتھیار جسے ایٹم بم ، نیوکلیئر بم، ایٹمی وار ہیڈ ، اے بم ، یا ایٹمی بم بھی کہا جاتا ہے، ایک دھماکہ خیز آلہ ہے جو ایٹمی کیمائی عمل سے اپنی تباہ کن توانائی خارج کرتا ہے۔ بہت زیادہ توانائی کا اخراج روائتی بم کی نسبت کئی ہزار گنا تباہی لاتا ہے۔ انسانی تاریخ میں جوہری ہتھیار صرف دوبار استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں بم امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف استعمال کیے تھے۔ ہیروشیما پر ایٹم بم کے استعمال کے نتیجے میں 80 ہزار افراد ہلاک ہوئے اور ناگا ساکی پر بم کے استعمال کے نتیجے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے ۔ جوہری ہتھیاروں کے اثرات کئی سالوں تک علاقے میں موجود رہتے ہیں۔

کس ملک کے پاس کتنے جوہری ہتھیار موجود ہیں؟ 

امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ. اور چائنہ دنیا کی تسلیم شدہ ایٹمی طاقتیں ہیں۔ ان ممالک نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے سے پہلے اپنے ہتھیار بنا لیے تھے ۔ عالمی معاہدے پر دستخط کے بعد ان ممالک نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بتدریج کمی لانی تھی۔



پاکستان، بھارت اور شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے پر دستخط نہیں کیے لیکن شمالی کوریا نے دستخط کیے ہیں تاہم بعد میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اسرائیل نے بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل نے کبھی آفیشلی جوہری ہتھیاروں کے بارے نہ اقرار کیا ہے اور انکار کیا ہے۔ دنیا بھر کی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور امریکی سائنسدانوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس 80 کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

ایران کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے پروگرام پر عمل کررہا ہے لیکن ابھی تک ہتھیار بنانے میں کامیابی حاصل نہ ہونے کے بارے سب متفق ہیں۔ خود ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام سے انکاری ہے۔


ایٹمی ہتھیار کون بنا سکتا ہے؟ 


یہ خاصہ مشکل سوال ہے، بحرحال جس ملک کے پاس صلاحیت اور بجٹ ہے وہ جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے عالمی معاہدے کے مطابق کوئی ملک جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا لیکن انڈیا، پاکستان اور شمالی کوریا نے بنا لیے ہیں۔