Daynewsurdu 25 August 2021 web desk
فیصل آباد کے علاقہ چک جھمرہ میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نےایک 10 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہونے کے پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کو بتایا گیا ہے کہ چک جھمرہ کے رہائشی غریب محنت کش کی دس سالہ بیٹی بازار سے سودا سلف لینے کے لیے گھر سے باہر نکلی تو نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے اسے بہلا پھسلا کر رکشہ سوار کرکے نامعلوم جگہ پر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
متاثرہ بچی جب گھر پہنچی تو والدین کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
![]() |
Illustrations purpose. File Photo |
0 تبصرے